Showing posts with label Latest News. Show all posts


فیصل آبادمیں پاکستان ون ڈے کپ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔۔۔ پنجاب کی ٹیم نے سندھ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔جہاں اس کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے ہو گا۔

اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں سندھ کی بیٹنگ لائن مکمل فلاپ رہی۔پوری ٹیم 158 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔فواد عالم 62 جبکہ سرفراز احمد 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔پنجاب کے احسان عادل اورذوالفقاربابر نے تین،تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
پنجاب کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 159 کا مطلوبہ ہدف صرف 28ویں اوورمیں ہی حاصل کر لیا۔شان مسعود اوسلمان بٹ میدان میں اترے اور ٹیم کوعمدہ آغازفراہم کیا۔شان مسعود نے 55 جبکہ سلمان بٹ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ سندھ کی جانب سے محمد عامر اور سہیل خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی اکٹھے سزا یافتہ عامر کے سلمان بٹ کو باؤنسر بھی دلچسپ تھے۔اس شاندار فتح کے بعد پنجاب کی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی ہے۔جہاں اس کا مقابلہ یکم مئی کو خیبرپختونخوا سے ہو گا۔


پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے یوم مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مزدوروں کو معاشرے  میں جائز مقام دلانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی.
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نجکاری کے نام پر ملازمین کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی۔ پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں، اور ملازمین کے وقار کی حفاظت کرتی رہے گی۔
سابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس وقت ملک میں امیر امیرتر اور غریب غریب تر ہو تا جا رہا ہے۔

visit News source site

MARI themes

Powered by Blogger.