ملک میں امیر امیرتر اور غریب غریب تر ہو تا جا رہا ہے، آصف زرداری


پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے یوم مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مزدوروں کو معاشرے  میں جائز مقام دلانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی.
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نجکاری کے نام پر ملازمین کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی۔ پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں، اور ملازمین کے وقار کی حفاظت کرتی رہے گی۔
سابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس وقت ملک میں امیر امیرتر اور غریب غریب تر ہو تا جا رہا ہے۔

visit News source site